ہمارے بارے میں

محترم عزیزان گرامی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام علیکم
آپ کو سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہتے ہیں.
امید ہے کہ آپ خیر وعافیت سے ہونگے یوں تو صحافت کے میدان میں کافی ساری تنظیمیں، ایجنسیاں، ادارے، اور کلبز صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔ ہر تنظیم کے اپنے قواعد و ضوابط، اغراض و مقاصد اور شرائط و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ہی سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے بھی اغراض و مقاصد ہیں۔
جس طرح سوہنا پاکستان میڈیا گروپ کے نمائندگان ملک بھر میں اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں اسی طرح انشاء اللہ ایک دن سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ بھی پاکستان بھر میں پوری آب و تاب سے میڈیا سے منسلک تمام لوگوں کے لیے اپنی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہوگا۔ معاشرے میں جہاں جدید ٹیکنالوجی آئی وہاں جرائم، کرپشن، بدعنوانی سمیت اور بھی دیگر مسائل نے سر اٹھا لیا۔ ہر جگہ، ہر ملک میں وہاں کی حکومتیں اپنی انتظامیہ اور عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کی بھی یہی کوشش ہے کہ اس کے ممبران اپنے علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں۔ یہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کیونکہ صحافی حضرات کے ساتھ ساتھ میڈیا سے وابستہ ہر فرد کی ان مسائل پر کڑی نظر ہوتی ہے وہ ان سب مسائل کو حل کروانا چاہتے ہیں لیکن ان کی سرپرستی نہ ہونے کے سبب چھوٹے چھوٹے مسائل معاشرتی برائیوں کو گڑھ بن جاتے ہیں۔ اب ان مسائل کو حل کروانے کے لیے سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ آپ کا بھر پور ساتھ دے گی۔ آپ کو چاہیئے کہ اپنے معاشرتی مسائل کو خود حل کرنے کی بجائے اپنی متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ آپکی آواز بیک وقت پورے میڈیا میں نشر ہوسکے اور اعلیٰ احکام تک پہنچائی جا سکے۔
ہر ملک کا میڈیا اپنے ملک کی بیرون ملک تصویر پیش کر رہا ہوتا ہے اب میڈیا پر منحصر ہے کہ وہ تصویر کا کونسا رخ پیش کرتا ہے مثبت یا پھر منفی۔ میڈیا کا کام انتظامیہ کو مسائل سے آگاہ کرنا ہے پھر انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرے۔ جب میڈیا سے وابستہ تمام لوگ اپنے علاقے کے مسائل اپنی انتظامیہ کے ساتھ مل جل کر حل کرنے کی کوشش کریں گے تو امید ہے کہ ہمارے وطن عزیز کی تصویر کا مثبت رخ ہی سامنے آئے گا۔ ہم سب کو اپنی عزت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی عزت کا بھی خیال رکھنا چاہیئے جس سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل سے حل ہو سکتے ہیں۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ نے اپنی تمام باڈیز کو اپنی متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہنے کے لیے ماہانہ میٹنگ سسٹم شروع کیا ہے
سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ واحد صحافتی تنظیم ہے جو کہ اپنے ممبران سمیت تمام صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور جنرل پبلک کے مسائل کو منفرد انداز میں حل کروانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس تنظیم کے ممبران کی بنیادی باڈی سٹی، تحصیل اور ضلعی لیول پر کام کرتے ہوئے اپنی متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہتی ہے ان کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ ہر ماہ تینوں باڈیز اپنی الگ الگ میٹنگز کرتی ہیں جس میں اپنے صحافتی اور گردونواح کے مسائل پر مبنی سمری تیار کی جاتی ہے سمری تیار کرنے کے بعد متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے اپنے اور گردو نواح کے مسائل ڈسکس کرتے ہوئے ان کے حل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ان باڈیز میں سب سے زیادہ ڈسٹرکٹ باڈی توجہ کی حامل ہوتی ہے جس میں ضلع بھر کے سنیئر صحافی شامل ہوتے ہیں جو کہ ہر ماہ ڈی پی او اور ڈی سی صاحبان سے میٹنگ کرتے ہیں اور اپنے درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کرتے ہیں تاکہ انہیں بہتر اور احسن انداز سے حل کروایا جاسکے۔ اس سے نہ صرف ہمارے مسائل با آسانی حل ہوجاتے ہیں بلکہ ہمارے ممبران کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات بھی مضبوط ہوتے ہیں
جس طرح کہ ہمارے مشن میں موجود ہے صحافیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا سے منسلک اور وابستہ تمام افراد کو یونین کی ممبر شپ دی جائے گی کیونکہ میڈیا میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی منسلک تمام لوگوں کا کوئی نہ کوئی کردار ضرور ہوتا ہے۔ ہماری یونین میڈیا سے وابستہ ہر فرد کے حقوق کے لیے کوشاں ہے یہ صرف ایک شہر کے لیے نہیں بلکہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ غیر ممالک میں بھی انشاء اللہ آپکے تعاون سے آپکے حقوق کے لیے کام کرے گی۔جس سے میڈیا کے تمام لوگ مستفید ہونگے۔
سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے اغراض و مقاصد مندرجہ ذیل ہیں
۱۔ صحافیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا سے وابستہ تمام افراد کو یونینکی ممبر شپ دینا ہے جس سے سب لوگ مستفید ہوسکیں۔
۲۔ سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے ممبران کو D.G.P.R سے رجسٹرڈ کروانا۔
۳۔ دوردراز کے گاؤں، دیہات، قصبہ اور شہر سے غرباء کے بچوں کو سکول داخل کروانااور انہیں سہولیات دلوانا اولین ترجیح ہے۔
۴۔ ہر شہر سے سکول مانیٹرنگ کمیٹی بنانا ہے جو کہ سکولوں میں سہولیات کے فقدان کی رپورٹ پیش کرے تاکہ ہم اپنے مستقبل کے ہونہاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات محکمہ تعلیم سے دلوا سکیں۔ کیونکہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی یافتہ قومیں کہلواتی ہیں۔
۵۔ بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈز دلوانا۔
۶۔ بچیوں کے جہیز کے لیے فنڈز دلوانا۔
۷۔ علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کرنا۔
۸۔ خدانخواستہ کسی ممبر کی وفات پر اس کے وارثان کے لیے امدادی فنڈز مہیا کرنا۔
۹۔ آپ اور آپ کے اردگرد کے مسائل حل کروانا۔
۰۱۔ بہترین کارکردگی پر سالانہ انعامات کی تقریب کا اہتمام کرنا۔
۱۱۔ ممبران کے لیے سیر و تفریح کے مواقع پیدا کرنا۔
۲۱۔ صحافتی کوٹہ پر سکیموں میں پلاٹ دلوانا۔
۳۱۔ پاکستانی اور غیر ملکی صحافیوں سمیت مقبول سیاسی و سماجی رہنماؤں کے مابین تعلقات بنوانا۔
۴۱۔ ممبرز اوران کے بچوں کے لیے ٹریننگ اور مختلف کورسز کا انتظام کرنا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ تمام دوستوں کی کوشش سے ہم ملک بھر میں مسائل کو حل کروانے میں کردار ادا کریں گے۔ جس سے نہ صرف ہمیں فائدہ ہوگا بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہونگی۔ یہ سب اس وقت ممکن ہوگا جب آپ سب کا ساتھ ہمارے ساتھ ہوگا۔ آپ کے ساتھ چلنے سے ہی معاشرے میں بد عنوانی،کرپشن اورمسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
والسلام
مرکزی صدر: مہر جنید رشید