اسرائیل کو نشان عبرت بنانا بہت ضروری ہے : ڈاکٹر مستنصر اقبال

اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر کے دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد بن چکا ہے

کمالیہ( سب ایڈیٹر سوہنا پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سماجی شخصیت ڈاکٹر مستنصر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے۔ فلسطین کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہمارا حق ہے۔ باطل کیخلاف مسلم اتحاد ناگزیر ہے۔ دنیا بھر مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء ہو چکی۔ ان کی آزادی کو چھینا اور ان علاقوں پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے اور عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم اور فلسطین کی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ اسرائیل کو نشان عبرت بنانا بہت ضروری ہے۔ اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر کے دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد بن چکا ہے ظلم کے سامنے خاموش رہنا بھی ظالم کی حمایت ہے۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ اب اسرائیل کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ سماجی شخصیت ڈاکٹر مستنصر اقبال نے مزید کہا کہ دنیا کی بہتری اور بھلائی کے لیے اسرائیل کو نشان عبرت بنانا بہت ضروری ہے اگر اسرائیل کو سبق نہیں سکھایا گیا تو اسلام مخالف قوتیں کسی اور ملک پر بھی اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر سکتی ہیں۔ اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر کے دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد بن گیا ہے۔